چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں کرینگے: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط

دیگر ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے؟، حکومتی ہدایت پر کرکٹ بورڈ ایونٹ کے پاکستان میں انعقاد پر ڈٹ گیا

Nov 12, 2024 | 12:33:PM
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں کرینگے: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومتی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا، خط میں پی سی بی نے پاکستانی حکومت کے سخت مؤقف سے آگاہ کردیا اور بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بھی پوچھ لیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی نے خط میں واضح کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، دیگر ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی کرا سکتے ہیں، بھارت کی جگہ کسی اور ٹیم کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔