بٹ کوائن کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات جیتتے ہی بٹ کوائن کی قیمت کو پر لگ گئے،بٹ کوائن 89 ہزار 637 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،

Nov 12, 2024 | 13:01:PM

(ویب ڈیسک)بٹ کوائن 89 ہزار 637 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کرپٹو کرنسی کی صنعت کو سپورٹ کرے گی۔بٹ کو ائن کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات جیتتے ہی بٹ کوائن کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں، جس دن ٹرمپ انتخاب جیتے اس دن بٹ کوائن کی قیمت 75 ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

گزشتہ روز بٹ کوا ئن کی قیمت 85 ہزار ڈالر تھی جو کہ آج بٹ کر 90 ہزار ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ٹرمپ کیونکہ کرپٹ کرنسی کے حامی ہیں اسی وجہ سے آئندہ چند دنوں میں کرپٹو کے مزید اوپر جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کا انڈیکس 0.07 فیصد بڑھ کر 105.49 ہو گیا ہے جو 3 جولائی کے بعد سے اس کا بلند ترین مقام ہے، یہ انڈیکس یورو سمیت چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کی پیمائش کرتا ہے، ڈالر دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط ہونا شروع ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں