فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کے تیسرے کیس میں بھی معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کے تیسرے کیس میں بھی معافی مانگ لی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی، فواد چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،دوران سماعت فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کے تیسرے کیس میں بھی معافی مانگ لی، الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
فواد چودھری نے دوران سماعت کہا کہ دو کیسز میں معافی مانگ چکا ہوں، پورے پاکستان میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں، اس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آپ تحریری جواب جمع کرائیں،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ توہین کا معاملہ تو معافی تلافی پر ختم ہوجاتا ہے، جس پر ممبر بلوچستان نے کہا کہ ایسے تو پھر روز ہوتا رہےگا، فواد چودھری بولے کہ چیف صاحب تو جا رہے ہیں۔
فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا اور میرا علاقہ بھی ایک ہی ہے۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی مزید سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔