متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا

درجۂ حرارت میں اضافے سے بارشیں، سیلاب، اولے اور بجلی گرنے کے واقعات پیش آ سکتے ہیں:ماہرین

Nov 12, 2024 | 14:15:PM
متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات میں مستقبل میں بارش اور سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا۔

 رپورٹ کے مطابق ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بارشوں کی شرح میں 30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں درجۂ حرارت میں 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو سکتا ہے، درجۂ حرارت میں اضافے سے طوفانی بارشیں، سیلاب، اولے اور بجلی گرنے کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔

اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق بارشوں میں اضافہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوا ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں طوفانی موسم سے نمٹنے کے لیے اجلاس بھی ہوا ہے۔دبئی میں ہونے والے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں پر حکمتِ عملی بنانے پر غور کیا گیا۔