پاکستان کی 10 سال میں ریلیز ہونیوالی فلموں کی کمائی ’’دنگل‘‘ جتنی نہیں: عدنان شاہ ٹیپو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کبھی بھی ہولی وڈ یا بولی وڈ جیسی نہیں بن سکتی، وہاں کے کام کرنے کے انداز میں بھی بڑا فرق ہے: اداکار

Nov 12, 2024 | 14:49:PM
پاکستان کی 10 سال میں ریلیز ہونیوالی فلموں کی کمائی ’’دنگل‘‘ جتنی نہیں: عدنان شاہ ٹیپو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مقبول اداکار عدنان شاہ ٹیپو کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 10 سال میں ریلیز ہونیوالی فلموں کی کمائی  بھارتی فلم’’دنگل‘‘ جتنی نہیں۔

 بھارت کی ایک فلم ’’دنگل‘‘ کی کمائی پاکستانی 30 ہزار کروڑ روپے ہے جب کہ اپنے ملک کی آخری 10 سال کی تمام فلموں کی مجموعی کمائی بھی اتنی نہیں بنتی۔

عدنان شاہ ٹیپو نے کہا کہ   پاکستانی فلم انڈسٹری کو ہولی وڈ یا بولی وڈ سے ملانا یا ان سے موازنہ کرنا ہی غلط ہے، باقی دونوں انڈسٹریز ہماری انڈسٹری سے بڑی اور اچھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کبھی بھی ہولی وڈ یا بولی وڈ جیسی نہیں بن سکتی، وہاں کے کام کرنے کے انداز میں بھی بڑا فرق ہے، ہم ان جیسا کام کبھی نہیں کر سکیں گے۔

 ان کے مطابق وہاں ہر کوئی اپنے کام سے کام رکھتا ہے، وہاں کوئی کسی کو یہ نہیں بتاتا کہ اس کا کام کیا ہے اور وہ اسے کیسے سر انجام دے گا؟ جب کہ پاکستان میں ہر کسی کو اپنا کام بتانا پڑتا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے جتنا کام کیمرے کے سامنے کیا ہے، اس سے بڑا کام انہوں نے ہولی وڈ میں کیمرے کے پیچھے کیا ہے۔