بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیلئے آنیوالے 5 رہنما گرفتاری کے بعد رہا

عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر،صاحبزاد ہ حامد رضا اور احمد بھچر کو گرفتار کیا گیا تھا ، شیخ وقاص اکرم کے بھی وارنٹ گرفتاری منسوخ

Nov 12, 2024 | 15:54:PM
بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیلئے آنیوالے 5 رہنما گرفتاری کے بعد رہا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیلئے آنے والے والے 5 رہنما ؤں کو حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر،صاحبزاد ہ حامد رضا اور احمد بھچرکو حراست میں لیا  تھا تا ہم بعد ازاں انہیں رہا کر دیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے ان  پانچوں رہنماؤں کو اڈیالہ چوکی منتقل کیا گیا تھا۔

 تمام رہنماوں کی گرفتاری دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر عمل میں لائی گئی تھی۔

دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنماء شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے جو بعد ازاں منسوخ کر دیئے گئے ۔

وارنٹ گرفتاری راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جاری کئے تھے۔