(ارشاد قریشی)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان سے ملاقات کیلئے آنے والی پی ٹی آئی لیڈرشپ کی گرفتاری اور پھر رہائی پر رہنماؤں کا حکومت سے اس روئیے پر جواب طلب کرنے کا فیصلہ ۔
رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھاکہ سینٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو حبس بجا میں رکھا گیا ،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ، حکومت سے اس روئیے پر جواب طلب کیا جائیگا، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر گویاں ہوئے کہ ہمیں غیر قانونی طور پر چوکی کی حوالات میں بند رکھا گیا،ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے،ہم اسلام آباد جاکر پریس کانفرنس کریں گے،سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پلان کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملنے آئے تھے،ہم نے کسی بھی قسم کی مزاحمت نہیں کی،ہم نے کہا ہم واپس جارہے ہیں، جب واپس جانے لگے تو گاڑیوں سے گھسیٹا گیا۔