ڈالر مزید مہنگا، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) ڈالر کے مقابلے روپے کی تنزلی کا سفر نہ رک سکا، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277.86 روپے سے بڑھ کر 277.93 روپے پر بند ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 83 پیسےپر آگیا،یورو 1.19 روپے سستا ہوکر 296.26 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاؤنڈ 1.69 روپے سستا ہوکر 357.25 روپے پر آگیا ،یو اے ای درہم2 پیسے بڑھ کر 75.97روپے کا ہوگیا ،سعودی ریال 4 پیسے کمی سے 74.16روپے پر آگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک عرصے بعد منفی اختتام ہوا ہے ،100 انڈیکس 423 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا ،ہنڈرڈ انڈیکس 93ہزار 224 کی سطح پر بند ہوا ،آج 30 ارب روپے مالیت کے 79 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔