(عثمان خا ن) وزارت مذہبی امور نےپاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)سے سوشل میڈیا پر فحش اور عریاں مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے پاکستان ٹیلی کمیونییکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )سے خط کے ذریعے مطالبہ کیا ہے جس کے متن میں لکھا کہ اس طرح کے اخلاق باختہ مواد کے سوشل میڈیا پر موجودگی کے معاشرے پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں،اس طرح کے مواد کا اثر عام انسانوں خصوصاً نئی نسل پر بہت برا پڑ رہا ہے۔
خط کے متن میں مزید لکھا ہے کہ پاکستانی معاشرے کی کچھ اپنی سماجی و مذہبی روایات اور اصول ہیں،اس طرح کا مواد پاکستان کی مجموعی مشرقی، مذہبی و سماجی روایات کے یکسر منافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یشما گل کوشادی کی 10 ہزار درخواستیں موصول