میدانی علاقوں میں سموگ ، پہاڑوں پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک میں جاری سموگ اور اس سے پھیلنے والی بیماریوں سے تنگ شہریوں کو بارش اور برف باری کی پیشگوئی کرتے ہوئےخوشخبری سنادی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے اور شدید دُ ھند پڑنے کا امکان ہے۔
بدھ کے روز موسم کی صورتحال بتانے والوں کا کہناہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ سموگ اور صبح / رات کے اوقات میں دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بالائی اضلاع میں سرد رہے گا تاہم شام/رات کے دوران چترال ، دیر، سوات، بٹگرام اور کوہستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،پشاور، چار سدہ ، نوشہرہ ،مردان ، صوابی، کوہاٹ ، بنوں، لکی مروت،ڈیرہ اسماعیل خان اور گر دو نواح میں صبح /رات کے اوقات میں سموگ/ دُ ھند پڑنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے تا ہم لاہور، قصور،اوکاڑہ ، سیالکوٹ، حافظ آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال ، اٹک، جہلم، چکوال، منگلہ، گجرات، گوجرانوالہ ، سرگودھا، شیخوپورہ،ساہیوال ، فیصل آباد، بہاولپور ،بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر ،خانیوال، خانپور، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح /رات کے اوقات میں شدیددُ ھند پڑنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے تاہم سکھر، لاڑکانہ، کشمور، خیر پور اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دُ ھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام/ رات کے اوقات میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
علاواہ ازیں، سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): گلگت بلتستان: ہنزہ 06، بونجی 02 اور گلگت میں 01، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 05، دیر (اپر) 04 ، کالام03، میر کھانی 01،کشمیر: کوٹلی03، گڑھی دوپٹہ ، مظفر آباد (ایئرپورٹ) میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی01اورکلام میں02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارش اور برفباری سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی