الیکشن کمیشن کیلئے ایک ارب 31 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور

Nov 12, 2024 | 20:50:PM
الیکشن کمیشن کیلئے ایک ارب 31 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں الیکشن کمشین کیلئے ایک ارب 31 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ اور پاکستان پوسٹ آفس کے 16.99 ارب روپے کے بقایا جات  ادا کرنے کی منظوری ۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی اجلاس میں الیکشن کمیشن کیلئے تنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے ،رقم سندھ، خیبرپختوانخواہ اور بلوچستان میں ضمنی انتخابات پر خرچ ہوگی، پاکستان پوسٹ کے بقایا جات کیلئے 16.99 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی ہے ، ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق 5 سمریز کی بھی مشروط منظوری دی گئی ہے ۔

وزارت خزانہ  کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی پیشہ وارانہ مہارت و تنظیمی صلاحیت بڑھانے کی مشروط منظوری دی گئی ہے،ایف بی آر کی انسداد اسمگلنگ اقدامات کی سمری کی بھی مشروط منظوری دی گئی ہے ، ایف بی آر افسران کے پرفارمنس مینجمنٹ رجیم کی سمری کی بھی منظور دے دی،افسران کی نقل و حرکت، ٹرانزٹ کے دوران رہائشی انتظامات کی سمری بھی منظور کی گئی ہے ۔