(عیسیٰ ترین)امن و امان کی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے 2حلقوں پر مجوزہ پولنگ کی تاریخ تبدیل کردی۔
الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 8 سبی اور پی بی 44 پر ری پولنگ کی تاریخ تبدیل کر دی ہے ، جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی بی 8 سبی پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 14 نومبر کی بجائے 17 نومبر کو ہوں گے، حلقہ پی بی 44 کوئٹہ کے 16 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کی تاریخ بھی تبدیل کر دی گئی ہےجو کہ اب 12 دسمبر 2024 کو ہوگی ،اس سے قبل 21 نومبر کو پولنگ کا دن مقرر کیا گیا تھاصوبے میں امن و امان کے صورتحال کے پیش نظر تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے،بلوچستان حکومت نے امن و امان کے باعث انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔