(احتشام کیانی)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی توشہ خانہ ٹو کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی ہونے کا حکم نامہ جاری کر دیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے اسپیشل پراسیکوٹر کی عدم دستیابی کی وجہ سے آج سماعت آگے نہ بڑھ سکی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کے مطابق وہ 20 نومبر کو دستیاب ہونگے،کیس پہلے کال ہوا تو عدالت کو بتایا گیا اسپیشل پراسیکوٹر سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، سپیشل پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی عدالت کے سامنے پیش ہوئے
عدالتی حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ذوالفقار عباس نقوی نے کہا دوسرے اسپیشل پراسیکوٹر دلائل دیں گے وہ ابھی بھی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا وہ آج کے بعد 20 نومبر کو دستیاب ہوں گے، کیس 20 نومبر کو آئندہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔