دبئی:اڑنے والی ٹیکسیوں کیلئے پہلے سٹیشن کی تعمیر شروع

Nov 12, 2024 | 23:07:PM
دبئی:اڑنے والی ٹیکسیوں کیلئے پہلے سٹیشن کی تعمیر شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) دبئی میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک اڑنے والی ٹیکسیوں کیلئے پہلے سٹیشن کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے، اس امر کا اعلان نائب وزیر اعظم متحدہ عرب امارات شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے منگل کے روز کیا ہے۔

ٹیکسیوں کے لیے یہ سٹیشن 3100 مربع کلومیٹر پر محیط ہوگا جس میں 42000 ٹیکسیاں لینڈ کر سکیں گی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار مسافروں کے سالانہ ٹیکسیوں پر سوار ہونے اور اترنے کی گنجائش ہوگی۔

 ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے سوشل میڈیا 'ایکس' پر لکھا 'ٹیکسی سٹیشن کا پہلا مرحلہ ڈاؤن ٹاؤن میں 2026 سے فضائی ٹیکسیوں کے لیے اپنی خدمات فراہم کر سکے گا,ان کے مطابق یہ سٹیشن مستقبل میں تیز ترین مواصلاتی سہولتوں کو پورے تحفظ اور پائیداری کے ساتھ تشکیل دے گا اور سفر منٹوں میں طے ہونے لگے گا۔

 نئے مواصلاتی نظام یعنی اڑنی والی ٹیکسیوں کی شروعات سے توقع کی جا رہی ہے کہ سفر کا دورانیہ محض منٹوں تک محدود ہوجائے گا اور مصروف ترین علاقوں میں کم سے کم اخراجات کے ساتھ سفر صرف دس منٹ تک طے ہوجائے گا۔

 ایک ٹیکسی میں پائلٹ کے ساتھ چار مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ جبکہ اس کی رفتار 320 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے جمیرہ تک صرف 10 منٹ میں پہنچا جا سکے گا۔ جو اس سے پہلے بذریعہ کار 45 منٹ میں ممکن ہوتا ہے۔

 یہ منصوبہ دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، جوبی ایوی ایشن اور سکائی پورز انفراسٹرکچر کے باہمی تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں دبئی دنیا کا پہلا شہر ہوگا جس میں فضائی ٹرانسپورٹ کا آغاز ہوگا اور اڑنے والی ٹیکسیاں چلیں گی۔

اگلے بنائے گئے منصوبوں کے تحت اڑنے والی یہ ٹیکسیاں دبئی سے ابوظہبی تک بھی اپنی خدمات فراہم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون نےاپنا دودھ عطیہ کرنے کا عالمی ریکارڈ بنالیا