مقبوضہ کشمیر :بھارتی مظالم۔۔ سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیری شہید 

Oct 12, 2021 | 10:39:AM

(24نیوز)مودی سرکار کے مظالم رک نہ سکے،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ، ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

ضلع شوپیاں میں مزید 3 شہادتوں کے بعد وادی میں 2 روز میں شہید کئے گئے کشمیریوں کی تعداد 5 ہو گئی۔کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔

خیال رہے کہ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی فوج نے 1 روز قبل 2 کشمیریوں کو بانڈی پورہ اور ضلع اسلام آباد میں شہید کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے علاج کیلئے مصنوعی اینٹی باڈیز تیار کر لی گئی

مزیدخبریں