ڈاکٹرز کی خالی اسامیوں پر بھرتی کا سلسلہ شروع

Oct 12, 2021 | 12:48:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے ڈاکٹروں کی تمام خالی اسامیوں پر بھرتی کا سلسلہ شروع دیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ نے اب تک 462 ڈاکٹروں کو ایڈہاک پر بھرتی کر لیا ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے پر بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹر بھرتی کئے جا رہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی خالی اسامیاں پر کر دی جائیں گی۔
سیکرٹری ہیلتھ نے بتایا کہ ڈاکٹروں کو میرٹ اور ایڈہاک پر بھرتی کیا جا رہا ہے، تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو ہیومن ریسورس فراہم کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تنخواہ دار طبقے کیلئے خوشخبری

مزیدخبریں