زائد فیسیں وصول کرنے والے سکول مالکان کیخلاف شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب حکومت نے پرائیویٹ سکولوں کو قابو میں لانےکے لئے ریگولیٹری اتھارٹی بل تیار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے مجوزہ بل کابینہ منظوری کیلئے ارسال کردیا ہے۔ پنجاب پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی پرائیویٹ سکولوں کو کنٹرول کرے گی۔
پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کو کنٹرول کیا جائے گا۔ سکولوں میں والدین سے فیس کے علاوہ اضافی چارجز کو کنٹرول کیا جائے گا۔
اتھارٹی کو پرائیویٹ سکولوں کے خلاف کارروائی کا مکمل اختیار ہوگا۔ اتھارٹی خلاف ورزی پرپرائیویٹ سکول کیخلاف قانونی کارروائی کرسکے گی۔ پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ کے تحفظ کیلئےشق شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تنخواہ دار طبقے کیلئے خوشخبری