(24نیوز ) وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان ای چالان کے نادہندہ نکلے اور جب ان کی گاڑی پکڑی گئی تو شدید غصے میں آ گئے اور آئی جی کو مراسلہ بھیج دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی گاڑی سیف سٹی اتھارٹی نے ای چالان نادہندہ ہونے پر پکڑ لی ، ان کی گاڑی کے سات چالان ہو چکے تھے جو کہ جمع نہیں کروائے گئے جس پر گاڑی کو روکا گیا ۔
گاڑی پکڑنے پر فیاض الحسن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھیج دیاہے ۔
فیاض الحسن چوہان کی گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی تھی ، آئی جی پنجاب نے صوبائی وزیر کی جانب سے شکایت ملنے پر انکوائری کا آغاز کر دیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں:زائد فیسیں وصول کرنے والے سکول مالکان کیخلاف شکنجہ تیار