خاقان عباسی کا نیب آرڈیننس عدالتوں اور سینٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آرڈیننس صرف حکومتی چوری بچانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے، چیئرمین نیب ریٹائر ہو چکے، کوئی مشاورت نہیں کی گئی
تفصیلات کے مطابق خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں احتساب کا سرکس جاری ہے، ملکی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، کسی کو پرواہ نہیں۔انہوں نے احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کو ریٹائرڈ ہوئے 4 دن گزر گئے، نہ مشاورت کا عمل شروع ہوا نہ ہوگا، تاحیات یہی چیئرمین نیب سند رہیں گے، حکومت نے جو بھی کھیل تماشے یا اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کرنی ہے وہ اسی چیئرمین نیب کے ذمہ ہے، آج کسی کو ملکی حالات کی پرواہ نہیں، آج کوئی ملک میں مہنگائی کی پرواہ نہیں کرتا، نیب آرڈیننس صرف حکومتی چوری کو بچانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت تباہ سے تباہ ہو رہی ہے وزیراعظم کو پرواہ ہے نہ ہی وزراء کو، جمعہ کی شام کو نیب آرڈیننس آیا ہے، اسےعدالتوں میں چیلنج کیا جائے گا، نیب آرڈیننس سینیٹ میں بھی چیلنج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ہے، پیپلزپارٹی خود پی ڈی ایم چھوڑ کرگئے، اپوزیشن کے معاملات پر پیپلزپارٹی سے مشاورت ہوتی ہے مگر پی ڈی ایم کا حصہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی ہوںگے، ذرائع