(24نیوز)برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ برطانوی حکومت نے لاک ڈاؤن کے فیصلے میں تاخیر کی جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بے موت مارے گئے ۔
24 نیوز کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بورس جانسن حکومت نے کورونا پر قابو پانے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار نہیں کی ، لاک ڈاؤن کا فیصلہ بہت تاخیر سے کیا گیا ، جو فیصلہ ابتداءمیں ہونا چاہئے تھا وہ نظام صحت پر دباؤ بڑھنے پر لیا گیا۔
واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں ہلاکتیں ہوئیں ۔لندن میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں افراد کی ہوئی ۔امریکا اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے ممالک میں شامل تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی بڑے ایوارڈ کیلئے نامزد