(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے تقرر سے متعلق نوٹی فکیشن میں تاخیر پر پیدا ہونے والے ابہام کو مستردکردیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر کوئی اختلاف نہیں ۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے واضح کیا کہ ہم ایک پیج پر ہیں اور معاملہ خوش اسلوبی سے جلد حل ہوجائے گا۔ اس معاملے میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیں، اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں۔
اجلاس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ عمران خان سے ایم کیو ایم نے انتخابی اصلاحات پر اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کر دیا۔ امین الحق نے کہا کہ ہم اتحادی ہیں اور انتخابی اصلاحات پر ہمیں اعتماد میں لیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپکا شکوہ جائز ہے ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے۔
کابینہ اجلاس میںآئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کے تقرر کے معاملے کے علاوہ کابینہ اجلاس میں رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے وفاق اورصوبوں میں عشرہ رحمت اللعالمین مذہبی جوش وجذبے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے.کابینہ کے اجلاس میں افغان شہریوں کے لئے ویزا فیس ختم کرنے کی منظوری دے گئی۔
خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد میں ان دنوں وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے میں آنے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کرنے میں تاخیر کے باعث شدید قیاس آرائیوں کی لپیٹ میں ہے۔ اجلاس میں سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے پاک فوج میں تبادلوں اور ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر سے متعلق کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔
یہ بھی پڑھیں۔سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے تصاویر کا نیا البم شیئر کردیا
ہم ایک پیج پر ۔ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر کوئی اختلاف نہیں۔ وزیر اعظم۔کابینہ میں اہم فیصلے
Oct 12, 2021 | 19:03:PM