(مانیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ صبا فیصل کی بہو نیہا ملک نے شوہر سلمان فیصل سے علیحدگی کی خبروں پر کہا ہے کہ وہ لوگ جو ہمارے دوبارہ ملنے کے حوالے سے سوال کررہے ہیں تو یہ بات میں واضح کردوں کہ ہم کبھی علیحدہ ہی نہیں ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق نیہا ملک نے اپنی انسٹاگرام سٹوری شیئر کی جس میں طلاق کے حوالے سے خبروں کی تردید کی اور کہا کہ الحمدللہ ہم شادی شدہ ہیں اور انشاءاللہ ہمیشہ ایک ساتھ رہیں گے۔
انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ہماری خوشحال، کامیاب اور خوشیوں بھری زندگی کیلئے دعا کیا کریں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آپ سب کے سوالات میرے لیے بہت اہم ہیں۔
یاد رہے کہ سلمان فیصل اور نیہا ملک 2 سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ کی معروف اداکارہ کا بیٹی کی پیدائش 9 ماہ تک خفیہ رکھنے کا اعتراف۔۔ویڈیو بیان سامنے آگیا