(24نیوز)یورپی یونین نے افغانستان کو بڑے انسانی، سماجی اور معاشی بحران سے بچانے کے لیے ایک ارب یورو کے امدادی پیکج کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے بیان کے مطابق افغانستان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پہلے سے اعلان کردہ 25کروڑ یوروز کی رقم میں مزید 30کروڑ یوروز کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ باقی رقم افغانستان کے ان پڑوسی ممالک کو دی جائے گی جہاں لوگ طالبان حکومت سے فرار کے بعد بطور مہاجرین جا رہے ہیں۔
یورپی کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے جی20 سمٹ کے دوران امداد کا اعلان کیا۔انہوں نےکہا کہ یورپی یونین کے فنڈز افغانوں کے لیے براہ راست مدد ہیں اور یہ فنڈز طالبان حکومت کے بجائے زمین پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کو بھیجے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:نیہا ملک شوہر سے علیحدگی کی خبروں پر سامنے آگئیں