انتظار ختم ۔۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ سےمتعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)میٹرک اور انٹرمیڈیٹ جماعت کے رزلٹ کے لیے پیش رفت، صوبائی کابینہ نے تھرو سر کولیشن پرموشن پالیسی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری نے کہا ہے کہ امید وارو ں کو گریس مارکس دینے اور رزلٹ کے اعلان سے متعلق پالیسی کی منظوری دیدی گئی۔پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزیراعلی پنجاب کوبھجوا دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ۔۔بھارتی میڈیا نے 2 پا کستانی کھلاڑیو ں کو سب سے بڑا خطرہ قرا ر دے دیا
انہو ں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے دو روز میں رزلٹ کا اعلان ہوگا ۔تعلیمی بورڈز نے پرموشن پالیسی کی منظوری کے باعث رزلٹ روک رکھے ہیں۔ کوررونا کے باعث کچھ بچوں کو گریس مارک دینے سے متعلق پالیسی بنائی گئی تھی، سید جاوید اقبال بخاری کا کہنا تھا کہ ہماری ڈیڈ لائن ہے کہ ہر صورت 16اکتوبر سے پہلے رزلٹ کا اعلان کردیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:دوران شو اداکا رہ ملائکہ اروڑا کے ساتھ غیر مہذب حر کت۔۔منتطمین بھی دنگ رہ گئے