ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ :دھونی  کی  بغیر معاوضہ خدمات ٹیم کے سپرد

Oct 12, 2021 | 22:21:PM
ایم ایس دھونی ،
کیپشن: ایم ایس دھونی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنی خدمات ٹیم کیلئے  سپرد کردی ہیں ۔مگر وہ اس کے بدلے میں ایک روپیہ بھی معاوضہ نہیں لیں گے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری جائے شا نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دھونی بغیر معاوضے کے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بطور'' مینٹر''خدمات سرانجام دیں گے ۔دھونی کوٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور'' مینٹر''تعینات کیا گیا ہے ۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سترہ اکتوبر سےمتحدہ عرب امارات اور اومان میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 24اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔جائے شا نے کہا کہ بطور مینٹر دھونی ایک روپیہ بھی نہیں لیں گے ۔اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف ساروگنگولی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ دھونی بغیر معاوضہ کام کرنے پر رضامند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملکہ بر طانیہ سےمتعلق تشویشنا ک خبر ۔۔تصاویر وائرل