چودھری شجاعت کا گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو فون، نیک تمناؤں کا اظہار

Oct 12, 2022 | 00:26:AM

(24نیوز) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کا گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو ٹیلی فون، گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر کامران خان ٹیسوری کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ امید ہےصوبہ کی ترقی میں گورنر سندھ اہم کردار ادا کریں گے،ان کی کاوشون سے بین الصوبائی رابطہ مزید فعال ہوگا، جن سے  وفاق و صوبہ میں مزید ہم آہنگی، تعاون اور دوطرفہ امور کا حل یقینی ہے۔

 گورنر سندھ نے چودھری شجاعت سے ان کی خیریت دریافت کی،گورنر سندھ نے نیک تمناؤں کے اظہار پر چودھری شجاعت کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں