آنیوالے دنوں میں ڈالر کے مقابلہ میں روپیہ مزید مضبوط ہوگا: اسحاق ڈار

Oct 12, 2022 | 09:55:AM
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلہ میں روپیہ مضبوط ہو رہا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ مزید مضبوط ہوگا، روپے کے ساتھ کھیل کھیلا گیا جو ماضی کا حصہ بن چک ہے
کیپشن: اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلہ میں روپیہ مضبوط ہو رہا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ مزید مضبوط ہوگا، روپے کے ساتھ کھیل کھیلا گیا جو ماضی کا حصہ بن چک ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر کوئی آج ڈالر مارکیٹ میں بیجنے جاتا ہے تو منی چینجر انٹر بینک قیمت کے مقابلہ میں 10 روپے کم دے رہے ہیں، روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی اصل قیمت 200 روپے سے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی مصنوعی قیمت بڑھا کر بینکوں نے 50 ارب کے قریب منافع کمایا، ہم اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام نہیں ہوں گے اور اس معاملہ پر ایکشن ہوگا، کیا ایکشن ہوگا میں پبلک نہیں کرسکتا، دو، تین ہفتے میں نظر آ جائے گا کیا ایکشن ہوگا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ میں نے سوچ سمجھ کر، وزیراعظم اور حکومت کی مرضی سے کیا ہے اور اس حوالہ سے ہمیں آئی ایم ایف کو ہینڈل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی، آئی ایم ایف کیساتھ جو ہماری کمٹمنٹ ہے ان پر پورا اتریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو چھوٹا بھائی سمجھتا ہوں، اس نے چار سل میرے ساتھ کام کیا ہوا ہے، میرا ان سے کوئی گلہ نہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی تکلیف کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں 12 روپے ریلیف دیا، اگر آئی ایم ایف اس حوالہ سے مجھ سے بات کرے گا تو میں ان کو آگاہ کر دوں گا، مجھے تو لگتا ہے لوگ چاہتے ہیں میں تیل کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف نہ دیتا۔ ایک سوال پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا ابھی تک گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔