رینجنرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، دہشتگردی میں ملوث ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے منظور کالونی سے دہشت گردی میں ملوث ملزم شیخ بلال ظفر فاروقی کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے یکم اکتوبر کو رات کے وقت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ضلع کورنگی کے علاقے میں واقع فائر بریگیڈ اسٹیشن میں گھس کر فائرنگ کر کے فائر بریگیڈ کے 2 ملازمین محبوب اور عامر کو قتل کیا اور ایک ملازم ارشاد کو زخمی کیا جو دوران علاج جان کی بازی ہار گیا۔
ملزم اس سے پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزم کواسلحہ سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔