(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ستوکتلہ میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے باپ غلام حسین اور اس کی بیٹی کو قتل کر دیا، فائرنگ کے بعد ملزم علی عمران موقع سے فرار ہوگیا۔
واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔