عمران خان کی مقبولیت مکمل طور پر گر چکی ہے : خواجہ سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا لوگ سیلاب میں ڈوب گئے لیکن عمران خان ان کے پاس تک نہیں گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ سوات میں لاکھوں لوگ باہر نکلے ہوئے ہیں اور عمران خان کی 9 سال سے حکومت ہے لیکن لوگو ں کی ان کو کوئی فکر نہیں یہ جواب دیں وہاں کیا ہورہا ہے، وفاقی حکومت تو اپنا کام کر رہی ہے اور کرتی رہے گی ۔عمران خان کی جو مقبولیت بنائی گئی تھی جو ایک پروجیکٹ عمران تھا وہ مکمل طور پر گر چکا ہے اور عمران خان بلکل اکیلے ہو گئے ہیں ۔
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہااب سہولت کار آخری کوشش کررہے ہیں کبھی مذہب کا ٹچ ، کبھی غداری ٹچ، کبھی غیر ملکی ٹچ ، کبھی سازش کا ٹچ لانے کی لیکن ان کو معلوم نہیں کے عوام کے سامنے ان کا جھوٹ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ عمران خان نے اپنے جھوٹے بیانیے سے پاکستان کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی تھی ، یہ شخص اقتدار کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے ۔