(24 نیوز) تحریک انصاف سوشل میڈیا کے متحرک رکن حمزہ جاوید اور ولید نیازی سمیت 20 نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
جہلم کے سیاحتی اور تاریخی مقام قلعہ روہتاس میں شراب کی محفل سجائے تقریباً 20 نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ نوجوان شراب نوشی اور غیرقانونی اسلحہ کی نمائش میں مصروف تھے۔ ان تمام سرگرمیوں کی فوٹیج 24 نیوز نے حاصل کر لی۔
فوٹیج میں نوجوانوں کو ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے شراب کی بوتلیں اور جدید اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ جاوید اور ولید نیازی، پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سرگرم کارکن ہیں۔