(24 نیوز) ملالہ یوسف زئی کے ساتھ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر تعلیم سید سردار شاہ، زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے ہیں۔ ملالہ نے دادو میں ٹینٹ سٹی کا معائنہ کیا۔
ملالہ نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ گھل مل گئیں۔ سیلاب متاثرہ خواتین نے ملالہ کو کیمپ میں خوش آمدید کہا۔ یہاں وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے ملالہ یوسف زئی کو سیلاب سے تباہی اور بحالی کے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر سردار شاہ نے بتایا کہ 12ہزار اسکولوں میں 20 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے جبکہ ابھی بہت سارے علاقے ہیں جہاں پانی موجود ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی نکاسی کے بعد مزید سروے کرکے اسکولوں کے نقصانات کا تعین کیا جائے گا۔
اس موقع پر ملالہ نے تعلیمی اداروں اور بچوں کی تعلیم متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور کیمپ میں بیٹھ کر خواتین سے ان کے مسائل سنے۔
ملالہ نے کہا کہ آپ بہادر خواتین ہیں، آپ اس مشکل وقت کا مقابلہ کر رہی ہیں۔
اس کے بعد ملالہ یوسف زئی نے ایم این وی بند پر سیلابی پانی کا معائنہ کیا جہاں ڈی سی دادو مرتضیٰ شاہ نے انہیں بریفنگ دی۔ ملالہ نے بند پر رہنے والے خاندانوں اور بچوں سے بھی ملاقات کی۔