سینٹورس مال میں آگ لگنے کی اصل وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) 7 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ آگ سینٹورس کے فوڈ کورٹ میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں لگی اور اس کے سٹور میں کوکنگ آئل اور دیگر آتش گیر مواد کی موجودگی کی وجہ سے یہ تیزی سے پھیل گئی۔
سینٹورس میں آتشزدگی کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی سربراہی میں 7 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ آگ سینٹورس کے فوڈ کورٹ میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں لگی اور اس کے اسٹور میں کوکنگ آئل اور دیگر آتش گیر مواد کی موجودگی کی وجہ سے یہ تیزی سے پھیل گئی۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شاپنگ مال کے ایمرجنسی ایگزٹ کی جگہ پر مناسب روشنی کا انتظام نہیں تھا جس وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکل پیش آئی۔مزید بتایا گیا کہ مال کی اوپری منزل پر شیشے کی کھڑکیاں تھیں لیکن مناسب وینٹیلیشن نہیں تھا، جس کی وجہ سے دھواں اندر جمع ہوگیا اور عمارت کا درجہ حرارت بڑھ گیا۔