منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ کی بریت پر فیصلہ محفوظ

Oct 12, 2022 | 15:30:PM

 (ویب ڈیسک) سپیشل سنٹرل کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

خصوصی عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیش نہیں ہوئے۔

دونوں کے وکیل امجد پرویز نے حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی کہ شہباز شریف سرکاری مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے اور حمزہ کی طبیعت ناساز ہے۔

جس پر عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزیدخبریں