اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری آف پیس کیپنگ آپریشنز کا جی ایچ کیو کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اقوام متحدہ کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف پیس کیپنگ آپریشنز (یو ایس جی ڈی پی او) کے انڈر سیکرٹری جین پیئر لیکروکس نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے اور بحرانوں کے دوران ان کے ردعمل میں انڈر سیکرٹری کے دفتر کے کردار کو سراہا۔
اقوام متحدہ کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف پیس کیپنگ آپریشنز (یو ایس جی ڈی پی او) کے انڈر سیکرٹری جین پیئر لیکروکس نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
— 24 News HD (@24NewsHD) October 12, 2022
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ pic.twitter.com/EexhfwHUcR
اس موقع پر اقوام متحدہ کے معززین نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی شراکت اور انسداد دہشت گردی میں غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف بھی کیا۔
اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔