(24 نیوز) اقوام متحدہ کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف پیس کیپنگ آپریشنز (یو ایس جی ڈی پی او) کے انڈر سیکرٹری جین پیئر لیکروکس نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے اور بحرانوں کے دوران ان کے ردعمل میں انڈر سیکرٹری کے دفتر کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے معززین نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی شراکت اور انسداد دہشت گردی میں غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف بھی کیا۔
اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔