سینٹورس مال میں آ گ لگنے کے بعد انتظامیہ جاگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے زیرِ صدارت ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کاشف شاہ ، ایڈیشنل ڈائریکٹرز ، ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی.ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اسلام آباد شہر کی تمام بلند عمارتوں کے فائر سیفٹی آرڈر منسوخ کر دیے ،اسلام آباد میں تمام بلڈنگز جن کا آرڈر ہوچکا ہے اور نوٹس جاری ہو چکا ہے انکا ازسرِنو جائزہ لیا جائے اورجن بلڈنگز میں فائر پروٹیکشن آلات پورے نہیں ہیں ان کے خلاف فوراً کاروائی کی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں: سینٹورس مال میں آگ لگنے کی اصل وجہ سامنے آگئی
ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ تمام کاروائیوں کی حتمی رپورٹ ڈی سی آفس میں جمع کروائی جایے گی اور فائر سیفٹی آلات پورے نہ ہونے والی عمارتون کو سیل کیا جایے گا ۔