(24 نیوز)ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد سونا بھی مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونا 1450 روپے مہنگاہوکر 1 لاکھ 46 ہزار 300 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 1286 روپے اضافے سے 1 لاکھ 25 ہزار 429 روپے کا ہوگیاجبکہ ایک تولہ چاندی 1570 روپے پر برقرار رہا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 1668 ڈالر فی اونس پر برقرا ررہا۔
یہ بھی پڑھیں: سینٹورس مال میں آ گ لگنے کے بعد انتظامیہ جاگ گئی