اوپن مارکیٹ میں ڈالرمہنگا ہو گیا

Oct 12, 2022 | 17:44:PM
اوپن مارکیٹ, ڈالر,مہنگا, اسٹاک ایکسچینج , برطانوی پاونڈ
کیپشن: ڈالر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 219 روپے سے بڑھ کر 220.50 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے اضافے سے 217 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 3 روپے اضافے سے 248 روپے کا ہوگیا،امارتی درہم 70 پیسے مہنگاہوکر 61 روپے کا ہوگیا،سعودی ریال 70 پیسے اضافے سے 59.20 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا،100 انڈیکس میں 148 پوائنٹس کی کمی ہوئی،100 انڈیکس 0.35 فیصد کمی سے 42007 کی سطح پر بند ہوا،100 انڈیکس کی بلند سطح 42195 اور کم سطح 41950 رہی،7.85 ارب روپے مالیت کے 23.86 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔