منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

Oct 12, 2022 | 18:08:PM
منی لانڈرنگ کیس، بری
کیپشن: شہباز شریف اور حمزہ شہباز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ مقدمے سے بری ہو گئے، عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں،سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج اعجاز الاحسن اعوان نے فیصلہ سنایا۔
سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے چالان میں شواہد ناکافی ہیں، ملزمان پر مقدمہ چلانے سے وقت کا ضیاع ہو گا،عدالت نے مزید کہا کہ بے نامی بینک اکاو¿نٹس کا شہباز شریف ، حمزہ شہباز سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔
وکیل امجد پرویز نے کہاکہ ایف آئی اے چالان میں الف لیلی کی کہانیاں لکھی ہوئی ہیں،الزامات کو ثابت کرنے کیلئے شواہد موجود نہیں ،ایف آئی اے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے بریت کی مخالفت کی۔