(24 نیوز)پیپلزپارٹی رہنما خورشید بھی بجلی کے زائد بل پر ایوان میں بول پڑے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید بھی بجلی کے زائد بل پر ایوان میں بول پڑے، ان کا کہناتھا کہ میرے گھر کا بل 33 ہزار اور فیول ایڈجسٹمنٹ2 لاکھ روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے گھر سولر لگا ہوا ہے لیکن پھر بھی اتنا زیادہ بل آیا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر مجھے یہ اعدادوشمار سمجھا دیں۔
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے خورشیدشاہ کے بل پر تحقیقات کرانے کا کہہ دیا،سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کے زائد بلوں کی تحقیقات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز مقدمے سے بری