(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے تباہی کی داستان رقم کردی ہے،چوروں کا ٹولہ اکٹھا ہو کر ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
شرقپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ یہ دونوں خاندان ملک کا پیسہ لوٹتے ہیں،ان دونوں خاندانوں نے مشرف سے این آر او لیا پھر ملک کو لوٹا، جب یہ پکڑے جارہے ہوتے ہیں تو ملک سے بھاگ جاتے ہیں، ان کاکہناتھا کہ ان لوگوں نے نیب کے ادارے کو تباہ کردیا، شریف خاندان ریلیف پر ریلیف لے رہا ہے، ماضی میں انہوں نے عدالتوں کو تباہ کیا، سپریم کورٹ پر حملہ کیا،ہمارے اوپر بڑے مجرموں کو مسلط کردیاگیاہے،ہمارا عدالتی نظام صرف چھوٹے چوروں کو پکڑتا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ پیشی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جیل سے ڈرتا نہیں ہوں،مجھے نااہل کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، سائفر کی تحقیقات کرائی جائیں،چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ میں چند ماہ پہلے بھی الیکشن مہم کیلئے آپ کے پاس آیا تھا، اتوار کو الیکشن ہے آپ ہمیں کامیاب کرائیں ۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے 15 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا