گورنر سندھ سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات ، امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال

Oct 12, 2022 | 20:38:PM

(24 نیوز)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ،سیلاب متاثرین کی جلد از بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
ملاقات میں وفاقی و صوبائی حکومتوں میں قریبی رابطہ کی اہمیت و ضرورت ،صوبہ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں،ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے موثر اقدامات اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ 
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ باہمی مشاورت سے صوبہ کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کے درمیان بہتر تعلقات کےلئے پل کا کردار ادا کروں گا۔
 وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انہیں گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ باہمی صلاح و مشورہ سے صوبہ کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کریں گے۔

مزیدخبریں