عمران خان کے بنائے تمام جھوٹے کیسز زمین بوس ہو رہے ہیں،خواجہ آصف

Oct 12, 2022 | 20:50:PM
وزیر دفاع خواجہ آصف، منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف، حمزہ کی بریت،
کیپشن: خواجہ آصف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کی بریت پر کہاہے کہ عمران خان کے بنائے گئے تمام جھوٹے کیسز زمین بوس ہو رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے کہاکہ پہلے مریم اب شہباز شریف اور حمزہ، احسن اقبال، کیپٹن صفدر ، ایک ایک کرکے عمران خان کے بنائے تمام جھوٹے کیس زمین بوس ہو رہے ہیںسچ کی فتح ہو رہی ہے، نواز شریف کی بے گناہی روز روشن کی طرح عیاں ہے، انصاف اور قانون کی حکمرانی قائم ہو رہی ہے۔


لیگی رہنما نے کہاکہ اگر یہ حالات تھے تو عمران خان شرم حیا کر لیتے اقتدار چھوڑ دیتے، آخری وقت تک اقتدار سے چمٹے رہے، منتیں ترلے کرتے رہے،عمران خان نے حکومت بچانے کیلئے آئین توڑا،ان کا کہناتھا کہ اب بھی ملاقاتیں کرتے ہیں معافیاں مانگتے ہیں اور اقتدار کی بھیک مانگتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی لندن کے جتنے دورے کریں سب ناکام ہونگے،طلال چودھری