جے یو آئی کی این اے 45 کرم میں الیکشن کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

Oct 12, 2022 | 21:07:PM
جے یو آئی، امیدوار، این اے 45، انتخابات، الیکشن کمیشن، درخواست دائر،
کیپشن: جے یو آئی کارکن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )کے امیدوار نے این اے 45 (کرم -I) میں انتخابات 16 اکتوبر کو کرانے کےلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی .
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے درخواست کی سماعت کیلئے 13 اکتوبر مقرر کردی۔امن وامان کی صورتحال کو بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنے پر تحفظات ہیں۔
ترجمان جے یو آئی کا کہناتھا کہ کسی بھی خالی نشست پر 60 دن کے اندر انتخابات کرانا آئین کا تقاضا ہے۔الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بنائے تمام جھوٹے کیسز زمین بوس ہو رہے ہیں،خواجہ آصف