کراچی ؛ تھانے سے کروڑوں روپے چوری کا معاملہ، سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج

Oct 12, 2022 | 21:30:PM

(24 نیوز)آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے سے کروڑوں روپے چوری کے معاملے پر سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں ہیڈ محررعبداللہ تفتیشی آفسر گوہر محمود اور ڈیوٹی گارڈ کو نامزد کیاگیاہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق 2 فروری کو داود پوتہ روڈ پر واردات ہوئی ،واردات میں ساڑھے تین کروڑکی رقم سنار سے چھینی گئی ،کارروائی میں دو کروڑ 7 لاکھ 75 رقم کی برآمد کی گئی،مال خانے میں رکھی رقم گزشتہ روز غائب ہونے کی اطلاع ملی۔
پولیس ذرائع کاکہناہے کہ ایس پی انوسٹی گیشن ساو¿تھ نے معاملے میں غفلت کا مظاہرہ کیا ،متعلقہ تھانے کی ذمہ داری ایس پی صدر علی مردان پر ہوتی ہے ،پولیس ذرائع کامزیدکہناہے کہ شعبہ انوسٹی گیشن نے کیس کی تفتیش میں غفلت کی۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کی این اے 45 کرم میں الیکشن کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

مزیدخبریں