کرپشن الزامات پر آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)میانمارکی عدالت نے آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معزول رہنما آنگ سان سوچی کو دو الگ الگ مقدمات میں 3،3 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔
سوچی پر ایک تاجر سے ساڑھے پانچ لاکھ امریکی ڈالر رشوت لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔اس سے قبل بھی سوچی کو دیگر جرائم پر جیل کی سزائیں سنائی گئی ہیں،معزول رہنما کی جیل کی مجموعی سزا 26 سال ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کی این اے 45 کرم میں الیکشن کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر