سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ 

Oct 12, 2023 | 09:15:AM
 پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت 205,000 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 181,500 روپے فی تولہ ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت 205,000 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 181,500 روپے فی تولہ ہوگئی۔

10گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 187,917 روپے ہے اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 161,109 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ روز عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے ریٹ 16 ڈالر بڑھکر 1872 ڈالر ہوا جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 5500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہے۔ 

مزید پڑھیں:  نا معلوم افراد گرلز ہاسٹل میں داخل،خوف و ہراس پھیل گیا، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ ایک ماہ کی طویل بندش کے بعد گزشتہ روز سے سونے کے ریٹ جاری ہونا شروع ہوئے ہیں،حکومتی کریک ڈائون کے بعد سونے کے سٹے باز فرار اور بلین مارکیٹ بند پڑی تھی۔