(فاطمہ عارف) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
شہر لاہور کا موسم خوشگوار، شہر میں ہلکی دھوپ کے ساتھ ہوا چلنے سے موسم بہتر ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجود درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکان ہے۔ شہر میں 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر میں ہوا کی نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 228 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیز8-ڈی ایچ اے 194، ایچیسن کالج 364, جوہر ٹاؤن 211ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کی گئی ہے۔فضائی آلودگی کے اعتبار سے فہرست میں شہر لاہور پہلے 1 نمبر پر آگیا ہے۔
دوسری جانب نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہےکہ مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم 16سے 21 اکتوبر تک ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور یہ سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے۔
مزید پڑحیں:ُ بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمات،گرفتاری روکنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
جواد میمن کے مطابق اس سسٹم کے تحت ملک کے مختلف مقامات پر بارشیں اور سوات ،مری ،ضلع شانگلہ سمیت شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے جب کہ وسطی اور بالائی سندھ میں بھی بارشیں ہوسکتی ہے، جنوبی سندھ میں بھی سسٹم کے کچھ اثرات رہیں گے جس کے باعث کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جواد میمن نے مزید بتایا کہ دوسرا مغربی ہواؤں کا سسٹم موسم سرما میں ملک پر اثرانداز ہوگا جس دوران معمول یا معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔