ٹرین کو حادثہ، 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، 100 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 4 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ100 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نارتھ ایسٹ ایکسپریس ٹرین دہلی میں آنند وہار ٹرمینس ریلوے اسٹیشن سے مسافروں کو لے کر ریاست آسام کیلئے روانہ ہوئی جہاں ریاست بہار میں اسے حادثہ پیش آیا،ٹرین بہار کے شہر بکسر میں رگھوناتھ پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتری گئی،مسافر ٹرین میں سینکڑوں افراد سوار تھے۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خبردار۔۔۔بڑے شہر میں کاروں کے داخلے پر پابندی
دوسری جانب ریاست آسام کے وزیراعلیٰ کا کہنا ہےکہ ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کیلئے متعلقہ اداروں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جبکہ جائے حادثہ کے قریب ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔